لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے تین چار امیدوار سامنے ہیں،کچھ کا انٹرویو کرلیا گیا ۔92نیوز کے پروگرام (باقی صفحہ4نمبر)مقابل میں اینکر پرسن ثروت ولیم سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا ہے پا کستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے مگر ہم نے اس کی قدر نہیں کی۔پاکستان نے دنیا کی بہترین فوج بنائی،دنیا میں سب سے اچھی ٹیم پاکستان کی تھی،دنیا میں سب اچھے پائلٹ پاکستان کے تھے ۔یہی کام ہم دوسرے شعبوں تعلیم، ہیلتھ میں کرسکتے تھے ،سول ادارے بنا سکتے تھے مگر کرپشن کی طرف چلے گئے ۔ہم نے دنیا کی نمبر ون انٹیلی جنس ایجنسی بنائی۔عالم اسلام میں سب سے زیادہ آزادی پاکستان میں ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل یو اے ای معاہدے کو ابھی فائنل نہیں سمجھنا چاہئے ، یہ نظر آرہا ہے کہ اس پر عملدرآمد تو ہوگا کیونکہ بحرین اور مصر نے خیرمقدم کیا ہے ۔آخر کار سارے عرب اسے تسلیم کرلینگے ۔اس وقت دنیا بدل رہی ہے ،اس وقت تک گریٹر اسرائیل نہیں بن سکتا جب تک ایران، شام میں حکومت نہ بدلے اور امریکا نواز حکومت نہ آئے ۔آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سعودی عرب اس لئے جارہے ہیں کہ عربوں کے ساتھ تعلقات اور ایران کے ساتھ کلید ی رول جنرل باجوہ نے ہی ادا کیا۔ہمیں سعودی عرب اور زرمبادلہ کی ضرورت ہے ،انہیں بھی ہماری ضرورت ہے ،کیا ان کا دفاع امریکا کرے گا،اسرائیل یا مصر کرے گا۔انہیں پاکستانی فوج کی ضرورت ہے ۔مجھے امید ہے جنرل باجوہ کے جانے سے حالات بہتر ہونگے ۔بی آر ٹی منصوبے کے سوال پر ا نہوں نے کہا کہ بی آرٹی شہر کے تمام بڑے ہسپتالوں، کالجز ، یونیورسٹیز کو لنک کرتی ہے ۔اس پر جو خرچہ آیا ، اس میں بے پر کی بہت اڑائی گئی ہے ۔وہ 61ارب کہہ رہے ہیں،71ارب ہوسکتے ہیں،یہ قیمت لاہور میں بھی ہے ۔اس کا سائز بھی بڑا ہے ۔عثمان بزدار کے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ 70سوالوں میں سے صرف وہ 17سوالوں کے بمشکل جواب دے سکے ۔ڈاکٹر راحیل کہتے ہیں کہ انہوں نے تین دفعہ فون کیا۔وہ بالکل پورا سچ اگل دینگے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے تین چار امیدوار سامنے ہیں،کچھ کا انٹرویو کرلیا گیا ہے ۔عمران خان چاہیں گے تو سہی کہ یہ بچ جائیں۔علیم خان کا نام بھی لیا جارہا ہے ،یاور عباس جو زلفی بخاری کے کزن ہیں۔اگر کوئی چیز ثابت ہوتی ہے اور عمران خان اسے بچاتے ہیں اور نیب بچاتی ہے تو نیب کی حالت بھی خستہ اور خان صاحب کی حالت بھی خراب ہوگی۔مریم بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے نیب آفس جلوس لے کر جانے کا مقصد کیا تھا۔اس بات میں قطعاً کوئی شبہ نہیں کہ پتھر ساتھ لے کر گئے اوروہاں پر سنگ باری کی۔