اسلام آباد (سپیشل رپورٹر، 92 نیوزرپورٹ) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی دورہ جاپان پر ٹوکیوروانہ ہوگئے ۔ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا جاپانی ہم منصب کی دعوت پر3روزہ سرکاری دورے پر جارہاہوں،جاپان کیساتھ پاکستان کی اقتصادی شراکت داری رہی ہے ،دورے سے اقتصادی تعلقات کو مزیدمستحکم کرنے میں مددملے گی،جاپانی میڈیااورتھنک ٹینکس سے ملاقات کا موقع ملے گا۔