لاہور(خبرنگارخصوصی) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میا ں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سپیشل اکنامک زون اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا -پنجاب سرمایہ کاری بورڈ میں منعقد ہونیوالے اجلاس میں سپیشل اکنامک زونزکے حوالے سے اہم اقدامات کی منظوری دی گئی -رحیم یار خان ،بھلوال ، وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹس، رچنا انڈسٹریل پارک ، نارتھ سٹار ٹیکسٹائل پرائیویٹ لمیٹڈ، روشن سن تاؤ پیپر ملز اور آئل ویلج کو سپیشل اکنامک زونز ڈیکلیئر کرنے کی منظوری بھی دی گئی-ان انڈسٹریل اسٹیٹں کو سپیشل اکنامک زونز ڈیکلیئر کرنے کیلئے درخواستیں مزید کارروائی کے لئے اسلام آباد سرمایہ کاری بورڈ بھجوائی جائیں گی - صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صنعتیں لگا کر روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہمارا ایجنڈا ہے -صنعت کاری کے عمل میں سرخ فیتہ کو کسی صورت حائل نہیں ہونے دیں گے - انہو ں نے کہاکہ صنعت کاری کیلئے پنجاب اور وفاقی ادارے مل کر مربوط انداز سے آگے بڑھیں گے اور صنعت کاروں کے مسائل حل کئے جائیں گے -ایڈیشنل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ، سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ، تنویر اشرف کائرہ ، میاں مصباح الحق ، محمد اشرف خان رند، اور دیگر اجلاس میں موجود تھے -
وزیر صنعت کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زون اتھارٹی کا اجلاس
اتوار 09 دسمبر 2018ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں اتوار 09 دسمبر 2018ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں