لاہور(انور حسین سمرائ) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدا ر کی خواہش پر موسی خیل بلوچستان میں چار ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کیلئے منصوبہ بندی آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔ ایوان وزیر اعلیٰ کے ذرائع کے مطابق ضلع موسی خیل کی فلاح و بہبود کے لئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری وزیر اعلی پنجاب نے دے دی اور جلد ان پر کام شروع ہو جائے گا۔ موسیٰ خیل کی تحصیل ڈرگ میں ایمرجنسی سروس 1122کا سنٹر بنانے ، بنک برانچ کھولنے ،گرلز کالج ڈرنگ ضلع موسی خیل کے لئے طالبات کو پک اینڈ ڈراپ دینے کی وزیر اعلی پنجاب نے حتمی منظوری دی ۔ پنجاب حکومت کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا تونسہ سے موسی خیل ہائی ویزکی تعمیر کا ابتدائی تخمینہ بھی لگایا جاچکا ہے ،ایوان وزیر اعلی نے وفاقی حکومت کو سڑک کی تعمیر کے لئے 84کروڑ 30لاکھ کے فنڈز فراہم کرنے کے لئے مراسلہ بھی لکھا ہے ۔