لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں کی حالت زار سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے حکام وزیراعظم کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں خراب مشینری، صفائی، علاج کی دستیاب سہولتیں، ادویات کی دستیابی سمیت ڈاکٹرز اور عملے کے رویہ سے متعلق شکایات کے تدارک کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے رپورٹ طلب کرنے کے بعد ٹیچنگ ہسپتالوں کی حات زار کی ہنگامی طور پر تصاویر اتاری گئی ہیں، جو وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے مانگی گئی رپورٹ کی روشنی میں ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔