فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی فنانس اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان نے وہ کیا ہے جو کرنا چاہئے تھا،عمران خان نے کشمیر کا جو مقدمہ لڑا ہے وہ کئی دہائیوں سے نہیں لڑا گیا ،جو عمران خان نے مغرب کو آئینہ دکھایا ہے اس کی مثال بھی اس سے پہلے نہیں ملتی ،مغرب میں چوری کا پیسہ چھپانے کے لئے قانون بنائے جاتے ہیں اور آسانی دی جاتی ہے اب ہم گورے آقائوں کے سامنے آنکھیں نیچے کر کے بات نہیں کریں گے ،بلاول بھٹو کو کہتا ہوں کہ وہ اگر اس سے بہتر مقدمہ پیش کر سکتے ہیں تو کرلیں اپنی حکومت کو بھی کہتا ہوں کہ بلاول بھٹو کو سپورٹ کریں تا کہ وہ کشمیر کامقدمہ بہتر انداز میں پیش کر سکیں ۔