کراچی (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفد سمیت ورلڈ بینک کے وائس صدر سیلا پازاربیسیگلو نے ملاقات کی۔ وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سندھ میں کاروبار کرنے کی سہولت فراہم کرنے اور سرمایہ کاری کے لیے این او سیز کا سسٹم مزید آسان اور کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔حکومت کی طرف سے این او سیز کے لیے محکمہ جات خود ایک دوسرے کو خطوط بھیجیں گے جبکہ نجی شعبے یا سرمایہ کار کو ایک محکمے سے دوسرے محکمہ میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ سارا سسٹم ’ای-سسٹم‘ اور ’ای-پیمنٹ‘ بیسڈ ہوگا۔ رجسٹرار سطح پر بھی اصلاحات لائی جائیں گی۔ملاقات میں ایس آر بی کی کارکردگی کو سراہا گیا اور تمام لینڈ ہولڈنگ اداروں کو انٹرنیٹ کے ذریعے منسلک کرنے کا فیصلہ بھی اجلاس میں ہوا۔اس نیٹ میں ر یونیو، کے ایم سی، کے ڈی اے و دیگر اتھارٹیز کو شامل کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیٹ ورکنگ سسٹم قائم کرنے کے لیے کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت کی ہے ۔