اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث وزیر اعظم آفس محتاط ہوگیا۔وزیر اعظم آفس کے سٹاف کی اکثریت کو دفاتر آنے سے روک دیا گیا۔سرکولر کے مطابق وزیر اعظم آ فس کے ملازمین گھروں میں رہیں۔جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن کے علاوہ تمام جوائنٹ سیکرٹریز گھروں میں بیٹھ کر کام کریں۔ڈپٹی سیکرٹریز اور ان کا سٹاف ہفتہ وار بنیادوں پر آئے گا۔مختلف سیکشنز میں کام کرنے والے ملازمین روٹیشن پالیسی کے تحت کام کریں۔