کوئٹہ (خلیل احمد ) وزیراعظم عباسی نے عوام کو ماموں بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ، ملک بھر میں نامکمل منصوبوں کے بعد آج کوئٹہ میں بھی نامکمل ائیرپورٹ کا افتتاح کرینگے جو 18 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعدنامکمل ہے جبکہ لاگت بھی کئی گنا بڑھ چکی ہے صرف نیم پلیٹ کی خاطر ہنگامی بنیادوں پر ائیرپورٹ کی تعمیر کا کام دن رات جاری ہے اسکے باجود 40 فیصد کام باقی ہے جو معلوم نہیں کتنے سال میں مکمل ہوگا ۔رن وے پر تعمیراتی کام کے باعث لاہور سے کوئٹہ آنے والی پرواز 20 منٹ تک فضا میں چکر لگاتی رہی مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی جو لینڈنگ کے بعد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ، پی آئی اے حکام کو کوستے ہوئے طیارے سے نکلے ۔