فیصل آباد(نیوزرپورٹر) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے تین جولائی کو راولپنڈی سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کیا جائے گا۔ سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے براستہ فیصل آباد، ملتان، روہڑی اورحیدرآباد کراچی جائے گی جبکہ اس میں ان ہاؤس ٹی وی، وائی فائی، کیبن سروس، آن ویل ریسٹورنٹ، بیڈنگ، ساؤنڈ سسٹم اور مسافروں کو اسیسریز کٹ کی سہولت حاصل ہوگی ۔ راولپنڈ ی سے فیصل آباد تک اس ٹرین کے ساتھ چھ بوگیاں زیڈ ایف ٹی ایچ کی لگائی جائیں گی ۔ساتویں بوگی زیڈ سی ڈی ایچ، آٹھویں، نویں اوردسویں بوگی زیڈ بی ایکس ایچ، گیارہویں بوگی زیڈ اے ایچ اور بارہویں بوگی زیڈ آرجی ایچ لگائی جائے گی، اس ٹرین میں فیصل آباد سے کراچی کے لئے تین بوگیاں مخصوص کی گئی ہیں جبکہ سرسید ایکسپریس ٹرین کے تین ریکس کے لئے تین پاور وینز فراہم کرنے کے لئے چیف الیکٹریکل انجینئر کو ہدائت کی گئی ہے ۔ سرسید ایکسپریس ٹرین کی آمدورفت کے حوالے سے راولپنڈی، لاہور، ملتان، سکھر اور کراچی ڈویژنوں کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو اقدامات کرنے کی ہدائت کردی گئی ہے ۔