اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک پلانز ڈویژن (ایس پی ڈی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے ملاقات کی۔ملاقات میں ڈی جی ایس پی ڈی نے وزیر اعظم کو سٹریٹجک پلانز ڈویژن کے اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا سیل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ایس پی ڈی کے کردار اور شراکت کو سراہا۔