اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،92نیوزرپورٹ)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم عمران خان کا ابتدائی شیڈول تیارکرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم23ستمبرکو نیویارک کیلئے روانہ ہوں گے ۔ وزیراعظم کادورہ 4روز پر مشتمل ہوگا۔وزیراعظم نجی طیارے پرنیویارک جائیں گے ۔وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرینگے ۔وزیراعظم ملائیشین ہم منصب سمیت متعددعالمی رہنمائوں سے سائیڈلائن ملاقاتیں کریں گے ۔وزیراعظم سے امریکہ میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاراورتاجر بھی ملاقاتیں کریں گے ۔وزیراعظم 27ستمبرکوجنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اورمظالم کواٹھائیں گے ۔