اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان سے یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور یوکرین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔وزیراعظم عمران خان نے فوجی تنازع کے جاری رہنے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے دشمنی کے فوری خاتمے ، مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازع کے حل کی حمایت میں پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا ترقی پذیر ممالک پر تنازع کے منفی معاشی اثرات کو مسلسل اجاگر کر رہے ہیں، معاملہ تیل اور اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ظاہر ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا پاکستان جیسے غیرجانبدار ممالک دشمنی کے خاتمے اور سفارتی حل کے لئے کوششوں کو تقویت دینے میں مددگار کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔