کراچی(صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان گیارہ جولائی کو کراچی آئیں گے اور معاشی ٹیم کے ساتھ کاروباری طبقے سے بھی ملاقات کریں گے ۔ وزیراعظم کو دورے کی دعوت گورنرسندھ عمران اسماعیل نے گزشتہ روز ملاقات کے دوران دی تھی۔اس موقع پر گورنرنے کے فور سمیت سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات پیش کیں۔