لاہور (پ ر ) پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چودھری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان پورے ملک میں تبدیلی لاکر دکھائیں گے ،نیا پاکستان ہر صورت بنے گاجس میں کرپٹ عناصر کے لیے جگہ صرف جیل میں ہو گی ،مو جودہ اپوزیشن کے پاس نہ لیڈر شپ ہے اور نہ ہی کوئی نظریہ ہے یہ صرف پیسہ بچانے کی سیاست کر رہی ہے ،وقت نے ایک دفعہ پھر ثابت کیا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جب بھی ان سے کرپشن کا حساب مانگا جائے توان کو جمہوریت خطرے میں نظر آ تی ہے دو نو ں جماعتیں اکٹھی ہو جا تی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک سے زائد مرتبہ اقتدار کی باریاں لینے ، قومی دولت بیرون ملک منتقل کرنے اور سرکاری خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے نواز شریف اور آصف زرداری کو قریب لانے کی کوششوں کا مقصد کرپشن کا تحفظ ہے ، نواز شریف کے بعد آصف علی زرداری کے گر د احتسا ب عدالت نے گھیرا تنگ کیا تو انہیں جمہور یت خطرے میں نظر آ ئی آصف زرداری کے جیل جانے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا یہ عنقر یب قا نو نی گر فت میں ہو نگے ، قانون جب حرکت میں آتا ہے تو لٹیرے اکٹھے ہوجاتے ہیں۔