لاہور(خصوصی نمائندہ)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ عمران خان بطور وزیراعظم اس مشکل وقت سے نکالیں گے ، وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا معاشی پیکج دیا،ہم سب متحد ہو کر کورونا کے خلاف کامیاب ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب نے گورنر ہاؤس میں وزیراعظم ریلیف فنڈز اور انصاف ٹائیگرز فورس کے حوالے سے منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ شوکت خانم میں ہر کسی کا بلا امتیاز علاج ہوتا ہے دوائیں اور دیگر سامان جس طرح عطیہ کیا جارہا ہے مخیر حضرات پرقوم کو فخر ہے ، تمام غر یب خاندانوں کو راشن کی فراہمی بھی یقینی بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کوروناکیخلاف جنگ کسی فرد یا پارٹی کی نہیں پاکستان کے 22کروڑ عوام کی جنگ ہے اور عوام حفاظتی تدابیرپر عمل کر کے اس جنگ سے بچ سکتے ہیں۔