کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے دورہ کراچی میں ایک بارپھرسندھ حکومت وزیراعظم کی مصروفیات کے دوران منظرسے غائب رہی ۔وزیراعلی سندھ وزیراعظم کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ گئے نہ کسی تقریب اوراجلاس میں شرکت کی۔ جمعہ کووزیراعظم ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچے تو ائیرپورٹ پرگورنرسندھ عمران اسماعیل نے ان کا استقبال کیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ منظرسے غائب رہے ۔وزیراعلی سندھ کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم کی کراچی آمد سے متعلق وزیراعلی سندھ کوپیشگی آگاہ ہی نہیں کیا گیامشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے وزیر اعظم کے شیڈول میں وزیر اعلی سندھ سے کوئی ملاقات طے نہیں تھی ۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ خان گڑھ تعزیت کیلئے گئے تھے اوران کی دیگرمصروفیات بھی تھیں۔