کراچی(کامرس رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ (یوبی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر ، چیئرمین افتخار علی ملک،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل، چیئرمین سندھ ریجن خالدتواب، مرکزی ترجمان گلزارفیروز ،عبدالحسیب خان اورعبدالسمیع خان نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر مختلف شعبوں کے لئے 880ارب روپے کے اعلان کردہ ریلیف پیکج ،پیٹرول کی قیمت میں15 روپے فی لیٹر کمی اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں مزید ڈیڑھ فیصد کمی اور ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث معاشی سرگرمیوں میں آنے والے تعطل ، اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مختلف شعبہ جات کے لئے ریلیف پیکیج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے وزیراعظم عمران خان نے جو فیصلے کئے ہیں کی اس سے ظاہرہورہا ہے کہ انکی ملکی اکنامی پر گہری نگاہ ہے تاہم تاجررہنمائوں نے کہا کہ شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کی مزید کمی خوش آئند ہے لیکن شرح سود کو سنگل ڈیجٹ تک لانے کی ضرورت ہے ۔