لاہور( این این آئی)وزیراعظم عمران خان کل مستحق ذہین طلبا ء کے پہلے گروپ کواحساس انڈرگریجوایٹ سکالرشپس دیں گے ،کم آمدنی والے پس منظرکے حامل دولاکھ طلبا کی مدد کے لئے 4سالہ پروگرام پر 24ارب روپے خرچ ہوں گے جن میں سے نصف تعدادطالبات کی ہے ،سرکاری ریڈیو کے مطابق احساس سکالرشپس پالیسی کے تحت دوفیصدوظائف خصوصی طلبا جبکہ مستحق طلبا کی اعلی تعلیم تک مالی رسائی بڑھانے کے لئے ہرسال مجموعی طورپرپچاس ہزار وظائف دئیے جائیں گے ،وظائف میں ٹیوشن فیس اورضروریات زندگی کے اخراجات بھی شامل ہوں گے ۔