اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کا ایک اور عالمی اعتراف کرتے ہوئے ورلڈ اکنامک فورم نے 25 نومبر کو پاکستان سٹریٹجی ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔کورونا ورلڈ اکنامک فوم نے 25 نومبر کا دن پاکستان کے نام کر دیا۔ ورلڈ اکنامک فورم 25 نومبرکو پاکستانی قیادت کے لئے دن بھر تقاریب منعقد کرے گا۔ وزیر اعظم عمران خان پاکستان سٹریٹجی ڈے کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ دنیا بھر کے بڑے سرمایہ کار، صنعت کار اور بزنس مین تقاریب میں شریک ہوں گے ۔وزیراعظم اپنی سٹریٹجی کے بارے بریفنگ دیں گے ۔ وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ معاشی ریلیف پیکجز پر بات کریں گے ۔ اسد عمر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی کامیابی کے بارے اظہار خیال کریں گے ۔ معاون خصوصی ملک امین اسلم گرین اکانومی پر بات کریں گے ۔