ملتان ( لیڈی رپورٹر) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ایمنسٹی سکیم فیل ہوگئی ہے ۔سب سے پہلے عمران خان اپنے اثاثے ظاہر کریں پھر اپنی بیویوں اور بچوں کے اثاثے ظاہر کریں۔مہنگائی کا ایک اور طوفان آنے والا ہے ۔اپوزیشن بجٹ منظور کر انے کے لیے تیار ہوجائے گی۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاویدہاشمی نے کہا کہ عمران خان جب اپنے اثاثے ڈکلئیر کریں گے تو عوام میں اعتماد بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے جرنیل اور جسٹس صاحبان بھی اثاثے ظاہر کریں تاکہ عوام کو اعتماد ملے ۔آرمی چیف،چیف جسٹس اور نواز شریف سب اثاثے ظاہر کریں تاکہ ملکی حالات بہتر ہوں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے وزیر کہتے ہیں کہ ہمیں زیادہ جیلیں اور پھانسی گھاٹ چاہئیں۔ آئی ایم ایف نے مصر کو تباہ کردیا اب پاکستانی حکومت نے معیشت دے دی ہے ۔نیب کو کیسے مان لوں؟ میں خود نیب کا ڈسا ہوا ہو، سب سے گندا احتساب کا سسٹم پاکستان میں ہے ۔ گرفتاریوں سے احتساب نہیں ہوگا۔تحریک انصاف میں ایک سال میں کچھ بھی نہیں کیا کوئی کارکردگی نہیں۔انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت ہے ، پہلے ذوالفقار علی بھٹو کو مارا ، اب نواز شریف کو مار دیں گے ۔عمران خان کو بس وزیراعظم بننے کی خوشی ہے وہ کچھ نہیں کر سکتا۔