پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر پختونخوا حکومت اور ڈاکٹروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے ساتھ ڈاکٹر ز نے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔ کے پی کے حکومت اور ڈاکٹرز کے درمیان 2کمیٹیاں بنانے پر اتفاق ہوگیا۔ کمیٹی میں ڈاکٹرز ، حکومت اور محکمہ صحت کے نمائندے شامل ہوں گے ۔ایک کمیٹی ریجنل اور دوسری ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے قیام کا جائزہ لے گی۔ دوسری کمیٹی کمشنز کی نگرانی میں ڈاکٹر پر تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کرے گی۔