لکھنؤ (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے تاریخی شہر الٰہ آباد کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ہندو انتہاپسند ادتیہ ناتھ نے کہا کہ الٰہ آبادکا نام تبدیل کرکے ’’پرایا گرج‘‘ رکھیں گے اور اگر اتفاق رائے ہو گیا تو جلد نام تبدیل کر دیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ ادتیہ ناتھ کنبھ کے میلے سے پہلے الٰہ آباد کا نام تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور کنبھ میلہ رواں سال 30 نومبر سے شروع ہونے کا امکان ہے جس کا افتتاح وزیر اعظم مودی کریں گے ۔نام تبدیل کرنے کے اعلان پر اپوزیشن جماعت کانگریس نے شدید احتجاج کیا ہے ۔کانگریس کے مقامی ترجمان کے مطابق تہذیبی اور تاریخی اعتبار سے مشہور الٰہ آباد شہر کا نام بدلنے سے اس کی پہچان متاثر ہو گی جس کا اثر تعلیمی و معاشی سرگرمیوں پر بھی پڑے گا۔