لاہور(خبرنگارخصوصی) وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے بجٹ میں سے اگر تنخواہوں کو نکال دیا جائے تو اس کے بجٹ میں 60فیصد تک کمی ہوئی ہے ۔ 2017-18میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کاانٹرٹینمنٹ الاؤنس 11کروڑ روپے تک تھا جسے کم کر کے 3کروڑ روپے کر دیا گیا ہے ،اسی طرح دیگر الاؤنسز میں بھی کمی کی گئی ہے ، آئندہ مالی سال میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے رواں مالی سال کے مقابلے میں بجٹ کو مزید کم کیا گیا ہے ۔