اسلام آباد، ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشیآج افغانستان، ایران، چین اور روس کے چار ملکی دورے پر روانہ ہوں گے ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق علاقائی ممالک کے تین روزہ دورے پر سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی وزیرخارجہ کے ہمراہ ہوں گی، پاکستانی وفد ان ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کرے گا جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ہمسایہ ممالک سے دوطرفہ اقتصادی تعاون اور ترقی کا فروغ مذاکرات کا اہم موضوع ہے ، افغان مصالحتی عمل سے متعلق حالیہ پیش رفت بھی ملاقاتوں کا موضوع ہوگی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان ، ایران، چین اور روس کے دوروں کے دور ان امن بحالی کیلئے مشاورت کروں گا۔