راولپنڈی(نیٹ نیوز) وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ کو دل کی تکلیف کے باعث اے ایف آئی سی میں داخل کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو سینے میں درد کی وجہ سے راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں کمانڈنٹ اے ایف آئی سی نے ان کا طبی معائنہ کیا۔اے ایف آئی سی میں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ، ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی وزیر داخلہ کا علاج کیا جارہا ہے ۔