لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کلسٹر پراجیکٹ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ای ایف ایس بزنس کنسلٹنسی ویاناکے صدر وسی ای او ٹرولزتھارسٹینسن نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔سیکرٹری صنعت وتجارت ندیم الرحمن،ایم ڈی پیسک،پراجیکٹ ڈائریکٹر سی ڈی آئی ،یونیڈو نیشنل پروگرام کوآرڈینیٹر اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک تھے ۔صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیڈو کے اشتراک سے جاری کلسٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کو نتیجہ خیز بنانا ہے کیونکہ ملک کی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے یہ پروگرام بے حد اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آٹو انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش موجود ہے ۔فوٹان کمپنی اس سیکٹر میں 800ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہی ہے ۔ای ایف ایس بزنس کنسلٹنسی ویاناکے صدر وسی ای او ٹرولزتھارسٹینسن کی آٹو انڈسٹری کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔