مکرمی !قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔اگرمسئلہ کشمیر کی حالیہ صورت حال کا جائزہ لیا جائے پاکستان کی موجودہ حکومت اس مسئلہ کو عالمی سطح پر پیش کرنے کرنے میں کافی حد تک کامیاب ہوچکی ہے،کشمیر سے بھارتی فوج کے انخلا اور کرفیو اٹھانے کے لئے ہندوستان پر اپنا اثر استعمال کریں گی،کیا عالم اسلام اس تقریر کے بعد مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا کھل کر ساتھ دینے کے لئے تیار ہو جائے گا،کیا عالمی طاقتیں اس سیشن کے بعد مودی کو اس بات پر مجبور کرپائیں گی کہ کشمیر سے کرفیو اٹھا لیا جائے،کشمیر کیا نجات حاصل کر پائے گا؟یہ وہ تمام توقعات ہیں جو کشمیری اور ہم سب عمران خان کے جنرل اسمبلی کے خطاب سے لگائے بیٹھے ہیں ،جو میرے خیال میں خواہشات و توقعات کے ہمالہ کو چھو رہے ہیں۔ہم نے توقعات حد سے زیادہ لگا لی ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔خدا کرے کہ عمران خان کشمیر کی آواز بن کر کشمیر کی آواز کو ایوانوں تک اس طرح پہنچائے کہ اس مسئلہ کا حل مستقبل قریب میں ہوتا دکھائی دے۔ (مراد علی شاہدؔ دوحہ قطر)