اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے ملاقات کی ، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے ۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا سیل کے مطابق ملاقات کے دوران قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر مچھ واقعہ کی پرزورمذمت کی گئی اورملزمان کوسزادلوانے کے عزم کااظہارکیاگیا۔ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔