لاہور(نمائندہ خصوصی سے )خطیب بادشاہی مسجد،چیئر مین مجلس علما پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا ہے کہ اخوت، محبت، رواداری،برداشت اور اتحاد کو مضبوط بنانا ہماری زندگیوں کا مشن ہے ۔ناموس رسالتؐ،خلفائے راشدین،امہات المومنین، صحابہ کرام و اہل بیت کی عزت و ناموس ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے اور انکا تقدس و تحفظ ہمارا ایمان ہے ، اس پر ذرہ برابر بھی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ ہم ملک دشمن قوتوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ملک میں انتشارکا ناپاک ایجنڈہ ناکام ہوگا، آج تمام مسالک کے علماء متحد ہیں۔ اس امر کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں’’پیغام امن کانفرنس‘‘ سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پرمفتی مبشر احمد نظامی ،علامہ زبیر احمدظہیر ، پیر محفوظ مشہدی ،مولانا اسد اﷲ فاروق مہتمم ، حافظ کاظم رضا نقوی ،مولانا نعیم بادشاہ،علامہ رشید ترابی،صاحبزادہ پیر عثمان نوری ،مولانا عبد الرحمن ،مولانا عبید اﷲ کشمیری،پیر ولی اﷲ شاہ ،مولانامفتی سیف اﷲ خالد،مولانا شکیل الرحمن ناصر ،مولانا عبد الستار نیازی،مفتی سید عاشق حسین شاہ،صاحبزادہ سید عبد البصیر آزاد، سید عبد الکبیر آزاد، حافظ سید عبد الرازق آزاد ، مولانا عباس غازی ، خواجہ جاوید اسلم ،علامہ آصف اکبر، عزیز احمد ملک و دیگر بھی موجود تھے ۔