بیونس آئرس(ویب ڈیسک)ارجنٹائن میں سائنسدانوں نے تقریباً 10کروڑ سال پرانے ڈائنوسارز کی باقیات دریافت کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ارجنٹائن میں ڈائنو سارز کی باقیات دریافت کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ڈائنوسارز کے دریافت ہونے والی باقیات میں سے یہ اب تک کی سب سے بڑے باقیات ہیں۔اب تک ڈائنوسارکی آدھی سے زیادہ دم اور بہت سی ہپ بونز نکالی گئی ہیں جبکہ مزید اعضاء کی تلاش کیلئے کام جاری ہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ ڈائنوسارز کے اعضاء کی تلاش کیلئے پہاڑوں میں مزید کچھ سال کھدائی کرنا ہوگی۔