(کلچرل رپورٹر ) معروف ہدایتکار و پروڈیوسر راؤ ایاز شہزاد اب گلوکاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے لگے ۔ ڈرامہ سیریل میری میشال میں ان کی آواز میں ریکارڈ او ایس ٹی سونگ مقبولیت حاصل کرنے لگا اب تک سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹس پر گانے کی ویڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہوگئی جبکہ مزید دیگر ڈراموں اور فلموں میں بھی رائو اپنی آواز کا جادو جگانے میں مصروف ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق نامور ہدایتکار و پروڈیوسر راؤ ایاز شہزاد نے میوزک کی دنیا میں بھی قدم جمانے شروع کردیئے ڈراموں کی او ایس ٹی سونگ کے بعد اب فلموں میں بھی بطور پلے بیک گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ۔