لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے مستقل طور پر لاہور میں رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، آئی سی سی میٹنگ کے بعد وہ بیوی بچے کے ہمراہ لاہور آئیں گے ۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے وسیم خان کا تعلق برمنگھم سے ہے اور ان کا خاندان آزاد کشمیر کے شہر بھمبر میں آباد ہے ، وسیم خان کی تقرری کے ساتھ گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان کرکٹ کے مختلف سربراہوں کے ساتھ راج کرنے والے سبحان احمد کو عملا سائیڈ لائن کردیا گیا ہے ۔سبحان احمد چیف آپریٹنگ آفیسر کی حیثیت سے ذمے داریاں نبھائیں گے لیکن کرکٹ کے معاملات سے انہیں دور کردیا گیا ہے ۔