لندن(سپورٹس ڈیسک)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی صاحبزادی عائلہ اکرم نے گرمی سے پریشان ہو کر لیموں پانی کا سٹال لگا لیا۔ اہلیہ شنیرا اکرم نے ننھی عائلہ کی لیموں پانی کا اسٹال لگائے تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔گلابی فراک میں ملبوس عائلہ اپنے اسٹال کے عقب میں کھڑے مسکرا رہی ہیں۔ ساتھ ہی لیموں پانی بنانے کے لئے درکار چیزیں بھی نظر آرہی ہیں۔شنیرا اکرم نے اپنی بیٹی کی تصویرکے کیپشن میں لکھا کہ لیموں پانی برطانیہ کا سب سے ٹھنڈا مشروب ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ عائلہ اپنے ہاتھ سے بنے لیموں پانی سے پڑوسیوں اور ساتھیوں کی پیاس بجھائے گی۔