لاہور(سپورٹس ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کو خیرباد کہہ کر کراچی کنگز سے وابستہ ہوگئے ۔ ملتان سلطانز کے ساتھ بطور ڈائریکٹر اور بولنگ کوچ وابستہ رہنے والے سابق کپتان نے مالی واجبات کی عدم ادائیگی پر اپنی شناخت گنوا بیٹھنے والی اس فرنچائز سے راہیں جدا کرلیں اور اب پی ایس ایل فور میں کراچی کنگز کے صدر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دینگے ۔