سڈنی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کی سرزمین پر بھارتی ٹیم کے پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے والے بمرا ویرات کوہلی کے سیٹ اپ کا اہم حصہ رہے ہیں۔بھارتی اخبار کے مطابق وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے فاسٹ بولرز میں جسپریت بمرا سب سے بہترین اور موثر یارکر کراتے ہیں۔وسیم اکرم نے یقین ظاہر کیا کہ بمرا رواں سال ورلڈ کپ میں ڈیتھ اوورز کے دوران فرق ثابت ہوں گے ۔سابق لیفٹ آرم فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ بمرا کا منفرد ایکشن دیگر بولرز سے بہت مختلف ہے اور وہ اچھے پیس کے ساتھ گیند کو سوئنگ کرنے بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔