اسلام آباد(سید نوید جمال ) وسیم حیات باجوہ نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کاباضابطہ طور پرچارج سنبھال لیا،وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو ان کی تعیناتی کے حوالے سے سمری کی منظور کی تھی ۔وسیم حیات باجوہ نے ٹائون پلاننگ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے جبکہ وہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں بطورچیف ایڈمنسٹریشن مختلف پروجیکٹس پر کام کرنے کی مہارت رکھتے ہیں۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائوئڈیشن کے سابق ڈائریکٹر جنرل وقاص علی محمود اور ادارے کے ڈائریکٹرز نے انہیں ویلکم کیا ۔ہائوسنگ فائونڈیشن کے ڈائریکٹرز نے ہاوسنگ فائونڈیشن کے جاری اور آنے والے پروجیکٹس کے حوالے سے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔بعد ازاں سابق ڈائریکٹر جنرل وقاص علی محمود کو پرتپاک انداز میں الوداع کیاگیا ۔92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وسیم حیات باجوہ نے کہاوہ سی ایس ایس کرکے سروس میں آئے ۔انہوں نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں بطور چیف ایڈمنسٹریشن بھی پروجیکٹس پر کام کرتے رہے ہیں اس لئے ان کی ٹائون پلاننگ کی ڈگری اور پروجیکٹس کا تجربہ ہائوسنگ فائونڈیشن کی ہائوسنگ سکیموں کو بہتر انداز میں مکمل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ وہ مشکل سے مشکل ٹارگٹ کو بھی خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔