کوئٹہ(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی باکسر محمد وسیم نے آئندہ ماہ دو نومبر کو ہونے والی اگلی پروفیشنل فائٹ کے لیے بھرپور تیاریاں شروع کر دیں۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی باکسر کا کہنا تھا کہ دو نومبر کو ہونے والی اگلی پروفیشنل فائٹ کے لیے بھرپورمحنت کرونگا۔ اپنی موجودہ پرفارمنس سے بہت خوش ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ملک میں باکسنگ کو اتنی پذیرائی نہیں ملتی جتنی ملنی چاہیے ، میں نے ملک کا نام روشن کیا ہے مجھے استقبال کی ضرورت نہیں ہے ۔محمد وسیم کا کہنا تھا کہ دبئی میں ہونیوالی پروفیشنل باؤٹ میں کامیابی کیلئے بہت محنت کی تھی، اپنی پرفارمنس سے بہت خوش ہوں۔