لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ذرا ئع کے مطابق گلبرگ کے علاقہ میں ڈاکووں نے آصف کے گھر سے 3 لاکھ60ہزار کی نقد ی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔گلشن راوی میں ڈاکووں نے حماد کے گھر سے 2لاکھ 85ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔مغلپودہ میں ڈاکووں نے معروف کے گھر گھس کر 3لاکھ 10ہزار کی نقدی لوٹ لیے ۔ سبزاہ زار کے علاقہ میں ڈاکووں نے سلیمان کے گھر سے 1لاکھ20 ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان بادامی باغ میں ڈاکووں نے مبشر کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا -نولکھا میں ڈاکووں نے احسن سے 65ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔لیاقت آباد کے علاقہ میں ڈاکووں نے زبیر سے 26ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ جوہر ٹاون کے علاقہ میں ڈاکووں نے جاوید سے 15ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیاجبکہ ڈیفنس بی اور فیصل ٹاؤن سے گاڑیاں اور داتا دربار۔ نشتر کالونی اور ہنجروال سے موٹر سائیکلیں چور ی کر لیں گئیں۔