لاہور( این این آئی )وزیر اعظم عمران خان کل ملک بھر کے تاجر رہنمائوں کے کنونشن سے خطاب کریں گے ۔ اس سلسلہ میں تاجر تنظیموں کے عہدیداروں اور رہنمائوں کو باضابطہ دعوت نامے ارسال کردئیے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم تاجروں کے لئے آسان ٹیکس نظام وضع کرنے کے حوالے سے تاجر نمائندوں کو اعتماد میں لیں گے ، ایف بی آر اور تاجر نمائندوں کے درمیان 30اکتوبر کوہونے والے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کا بھی اعلان کیا جائے گا۔