اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے سوشل میڈیاکیخلاف آپریشن کلین اپ شروع کرنے کی تیاری کرلی ہے ،سائبرکرائمزایکٹ میں تبدیلی کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل احسان صادق کمیٹی کے چیئرمین مقررکردیئے گئے ہیں جبکہ اے ڈی جی بشارت ،ڈائریکٹرسائبرکرائم وقاراحمدچوہان،ڈائریکٹر لائطارق محمود،ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ سجادعلی خان کمیٹی میں شامل ہونگے ،کمیٹی سوشل میڈیا ویب سائٹس کے عدم تعاون پرسفارشات پیش کرے گی،کمیٹی اپنی سفارشات وزارت داخلہ اور وزارت قانون کوبھجوائے گی۔