کراچی (رپورٹ:آصف علی سید)وفاقی حکومت نے سندھ بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ کرتے ہوئے مہم کے دوران شرپسندوں سے نمٹنے کے لیے سندھ پولیس سے مدد طلب کرلی ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت توانائی اوربجلی نے چیف سیکریٹری سندھ اورآئی جی سندھ کوخط لکھاہے ۔وفاقی حکومت نے سندھ بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف مہم کوکامیاب بنانے کے لیے سندھ پولیس سے کہاہے کہ مہم کے دوران حیسکواورسیپکوکی مدد کی جائے ۔خط میں کہاگیاہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی ٹیموں کے ساتھ سیکیورٹی کے لیے پولیس اہلکاربھی دیے جائیں۔خط میں کہاگیاہے کہ بجلی چوری میں ملوث افرادکے خلاف کارروائی میں شرپسند عناصررکاوٹ ہیں اوربجلی چوری کے خلاف کارروائی کے دوران ٹیموں کورکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔خط میں کہاگیاہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے بعد فیڈرزپرلوڈشیڈنگ میں بھی کمی آئے گی۔