اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کو روکنے کے معاملے پر ملک بھر میں امتحان ملتوی کر دیئے ہیں، وفاق المدارس کے تحت ہونے والے عید الفطر کے بعد تک ملتوی کئے گئے ہیں، امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جا ئے گا ، شعبہ حفظ و شعبہ کتب کے امتحانات 21 مارچ کو ہونا تھے ، قاری حنیف جالندھری نے بتایا وفاق المدارس نے چھٹیوں میں 2 ماہ کی توسیع کردی ، طلبا اور طالبات اور اساتذہ کرام خصو صی دعاوں رجوع الی اللہ اور ذکر اذکار کریں ۔