کراچی (سٹاف رپورٹر)ریحانہ لغاری کے انکار کے بعد وفاقی حکومت نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو قائم مقام گورنرتعینات کرنے کیلئے مشاورت شروع کردی ہے ۔آئینی وقانونی ماہرین کے مطابق سپیکرکی عدم موجودگی میں صدرکو یہ اختیارحاصل ہے کہ وہ کسی بھی دوسرے شخص کوگورنرکے عہدے پرتعینات کردیں البتہ آئین میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ کسی مقدمے میں گرفتاریانامزد شخص جزوقتی گورنربننے کا اہل ہے یا نہیں۔