لاہور (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اور امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کی طرح صوبائی بجٹ نے بھی عوام کو شدید مایوس کیا ہے ۔ پنجاب کے بجٹ میں ٹیکسوں کی بھر مار کا براہ راست اثر عوام پر پڑے گا۔ زرعی ٹیکس دوگنا کرنے سے کاشتکاروں کے مسائل میں اضافہ ہوگا۔ صوبے میں پہلے ہی کسان مشکلا ت کا شکار ہیں۔ کسانوں کے لئے جاری کی جانے والی اسکیم ایگری سمارٹ کارڈ محض لولی پاپ کے سوا کچھ نہیں۔