کراچی ، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، صباح نیوز)سابق وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے میڈیا کے اداروںکو یا تو ثبوت دینا یا مجھ سے معافی مانگنی چاہئے ، مجھے ٹارگٹ کرنے کے بجائے وفاقی حکومت سے دریافت نہیں کیا جاتا کہ وہ کیوں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں بنارہی۔ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا پولیو کے بڑھتے کیسز اور ایچ آئی وی کو چھپانے جیسے معاملات پر بات کے بجائے میرے متعلق جھوٹ بولا جارہا ہے ،نجی نیوز چینل نے جھوٹ کو مجھ سے منسوب کرنا طے کرلیا اور دیگرنیوز چینلز اندھا دھند اس کی پیروی کررہے ہیں۔