پشاور( 92 نیوزرپورٹ)وزیراعظم عمران خان خیبر پختونخواپولیس کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی جی خیبرپختونخواکوفوری تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا،موجودہ آئی جی ڈاکٹرنعیم کو عہدے سے ہٹایاجائیگا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے آئی جی کیلئے وزیراعظم آفس کو 3نام بھیج دیئے ۔3ناموں میں سینئرپولیس افسران محمد طاہر،ثنااللہ عباسی اور محمد سلیمان شامل ہیں،ایک نام کی منظوری کے بعد سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس بھجوائی جائیگی۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نئے آئی جی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کریگا۔