فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)وفاقی حکومت نے ارکان قومی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلہ میں ارکان قومی اسمبلی کی طر ف سے مطالبہ کیاجارہا تھا کہ انہیں حلقہ میں ترقیاتی کام کروانے کیلئے صوابدیدی فنڈز جاری کئے جائیں تاہم اس حوالہ سے وزیراعظم عمران خان نے واضح کردیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی اپنے حلقوں میں ترقیاتی سکیمیں نہیں دے سکیں گے البتہ ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی میں ارکان قومی اسمبلی شامل ہونگے ۔