اسلام آباد(قاسم نواز عباسی )وفاقی حکومت کی کھیلوں کے شعبہ میں عدم دلچسپی اور فنڈز کی عدم فراہمی نے قومی پلئیرز کو مایوس کر دیا۔حکومتی عدم دلچسپی اور فنڈز نہ ملنے کے باعث پاکستان کے ٹین پن (Ten-pin) کے نوجوان کھلاڑی عامر محمود دلبرداشتہ ہو کر اپنی مدد آپ کے تحت انڈونیشیاء پہنچ گئے ۔16 نومبر سے شروع ہونے والی انڈونیشیا میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔عامر محمود انڈونیشیا میں ہونے والی انٹرنیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2019 میں میں ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ عالمی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 16 سے 24 نومبر تک انڈونیشا کھیلی جائیگی۔سیکرٹری جنرل پاکستان ٹین پن باؤلنگاعجاز الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے عامر محمود کے لیے اجازت نامہ یعنی این او سی تو جاری کر دیا لیکن فنڈز جاری نہیں کیے ۔