کراچی (سٹاف رپورٹر،92 نیوزرپورٹ) وفاقی وزیر علی زیدی اور وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ میں ٹھن گئی ۔کراچی کی بہتری پر اجلاس میں علی زیدی نے مراد علی شاہ سے بدکلامی کی تووزیراعلیٰ سندھ کو وفاقی وزیر کا رویہ ایک آنکھ نہ بھایا اور وزیراعظم عمران خان کو کانفیڈینشل خط لکھ ڈالا لیکن حیران کن طورپروزیراعظم کولکھاگیاکانفیڈینشل خط علی زیدی نے پبلک کردیا،کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج سے متعلق اجلاس میں علی زیدی اورمرادعلی شاہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جس کیخلاف علی زیدی نے وزیراعلی سندھ کوکانفیڈینشل خط غیرذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے پبلک کردیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے خط میں لکھا تھا کہ علی زیدی نے اجلاس یر غمال بنانے کی کوشش کی تھی جبکہ اجلاس کے اختتام پر علی زیدی کے غیر مناسب رویے اور بدکلامی پر اسد عمر نے مراد علی شاہ سے معافی بھی مانگی تھی۔علی زیدی نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے الزامات کی تردیدکی ہے اور کہا کہ خط منفی رویے کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ اجلاس میں سالڈ ویسٹ بورڈ ، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو اضلاع تک تقسیم کرنے کی یاد دہانی کروائی تھی ۔علی زیدی نے کہا مرادعلی شاہ نے شائستگی کی حدود پھلانگ کر وزیراعظم کوخط بھجوایا،مرادعلی شاہ کا خط ان کے دماغ میں سمائے بلاجواز تکبر، بے وجہ غرور کا مظہر ہے ۔انہوں نے کہا وزیراعلیٰ کے الزامات احتساب سے بچنے کی کوشش ہے اور ان کی حکومت جان بوجھ کر اس کی اجازت دے رہی ہے ۔صوبائی وزیرسندھ سعید غنی نے وزیراعلیٰ سندھ کوکانفیڈینشل خط پبلک کرنے پرعلی زیدی کوکراچی کمیٹی اوروفاقی کابینہ سے نکالنے کامطالبہ کردیا۔میڈیاسے گفتگومیں سعید غنی نے کیاعلی زیدی نے انتہائی غیرذمہ داری کامظاہرہ کیا،وفاق اورسندھ میں تعاون کوایسے وزیرسبوتاژ کرتے ہیں،وزیراعظم اس معاملے پرنوٹس لیں۔92 نیوز سے گفتگو میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اندرونی کہانی بتائی کہ بہت اچھے ماحول میں میٹنگ ہورہی تھی،وزیراعلیٰ سندھ نے خاموشی کیساتھ اپنااحتجاج وزیراعظم کے سامنے ریکارڈکرایاتھا،علی زیدی نے ایک بارپھراسے پبلک کرکے اس بات کاثبوت دیاکہ وہ معاملات کوحل کرنے میں سنجیدہ ہیں نہ ان میں میچورٹی ہے ،علی زیدی اس اجلاس میں تاخیرسے آئے تھے ،جب میٹنگ ختم ہورہی تھی اورپریس کانفرنس کیلئے اٹھ رہے تھے توعلی زیدی نے نامناسب اندازاپنایا،علی زیدی نے وزیراعلی سے کہاآپ کومجھے جواب دیناہوگا،میں کوئی عام آدمی نہیں ہوں جس کوآپ جواب نہیں دینگے ،جس کوآپ بیوقوف بناسکتے ہیں،پھرعلی زیدی ایگریسوہوگئے ،علی زیدی تحکمانہ اندازمیں میں گفتگوکرتے رہے ، علی زیدی چیخ چیخ کر وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ سے سوالات کرتے رہے ، اجلاس میں شریک وفاقی وزرا اسدعمراور امین الحق سارے معاملے پر خاموش رہے ،وزیراعظم کواس بات کانوٹس لیناچاہئے ۔ علی زیدی، مراد علی شاہ